ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 21ویں کنڑا ادبی اجلاس کے منتخب صدر ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کو ضلعی پریشد کی جانب سے شال پوشی کے ذریعے دی گئی دعوت  

21ویں کنڑا ادبی اجلاس کے منتخب صدر ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کو ضلعی پریشد کی جانب سے شال پوشی کے ذریعے دی گئی دعوت  

Thu, 20 Dec 2018 22:02:42    S.O. News Service

بھٹکل:20؍ڈسمبر (ایس او نیوز)یلاپور میں منعقدہونے والے اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے 21ویں ادبی اجلاس کے لئے متفقہ طورپرصدر منتخب ہوئے انجمن ڈگری کالج کے موظف پرنسپال ڈاکٹر سید ضمیر اللہ شریف کو ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے آج ان کے گھر پہنچ کر باقاعدہ اجلاس کے لئے مدعو کیا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف پہلے ادیب ہیں جو بھٹکل سے ضلعی صدر کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

20-bkl02.jpgاترکنڑا ضلع کنڑاساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی اپنے ضلعی ممبران کے ساتھ ڈاکٹر ضمیر اللہ کے گھر پہنچ کر ان کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں اجلاس کی صدارت سنبھالنےکی دعوت دی۔ دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر ضمیر اللہ نے کہاکہ اترکنڑا ضلع نے آج انہیں بہت بڑے احترام اور عزت سے نوازا ہے ۔ کنڑا زبان کے احسان کو بھولنا ممکن نہیں ہے ، کیونکہ اسی کنڑا زبان نے مجھے آج ایک اعلیٰ مقام عطا کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع اعزازی خازن امیش منڈلی، اعزازی سکریٹری گنگادھر کولگی ، معاون سکریٹری ڈاکٹر سریش نائک، کمٹہ کے صدر شری دھر گوڈا ،بھاسکر نائک کمٹہ وغیرہ موجود تھے۔

بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے تہنیت : 21ویں ضلع کنڑا ادبی اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر مقامی صدر گنگادھر نائک نے ڈاکٹر ضمیر اللہ کے ادبی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کنڑا زبان کی آبیاری میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ پریشد کے خازن شری دھر شیٹھ، سنتوش آچاریہ ، سریش مرڈیشور ، نارائن نائک، اشوک نائک، وینکٹیش نائک ، کرشنا موگیر وغیرہ موجود تھے۔

20-bkl01.jpg


Share: